Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرق وسطیٰ کا پہلا ہیری پوٹر تھیم پارک ابوظہبی میں کھلے گا

ابوظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے انڈور تھیم پارک ’وارنر برادرز ورلڈ‘ میں اب جلد ہی ہیری پوٹر تھیم پارک کا افتتاح کیا جائے گا۔

ہیری پوٹر کی تھیم والا یہ پارک مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا پارک ہوگا جو کہ حقیقت میں جادوئی دنیا کا منظر پیش کرے گا۔

اس پارک میں ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا کے مشہور مقامات کو تخلیق کیا جائے گا جہاں ڈائیگن ایلی، ہاگسمیڈ اور ہوگ وارٹس اسکول آف وِچ کرافٹ اینڈ وزرڈری کے ہالز کودیکھنے اور ان مناظر سے لطف اندوز ہونے کا تجربہ کیا جاسکے گا۔

اس پارک میں حیرت انگیز طور پر ہیری پوٹر تھیم والی سواریوں سمیت پرکشش مقامات کا ایک سلسلہ بھی ہوگا جو کسی کو بھی جادوئی سفر پر لے جائے گا۔

اس پارک میں فلموں میں دیکھائی گئی بٹر بیئر سے لے کر مینڈکوں  والی چاکلیٹ  سمیت کچھ مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی ملے گا۔

یہاں جادوئی شوز کے منعقد ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے اور ممکنہ طور پر ہیری پوٹر کی تھیم والی مصنوعات کی وسیع رینج کی خریداری بھی کی جاسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس پارک کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا جس پر اب بھی تعمیراتی کام جاری ہے تاہم اس کے افتتاح کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں