کیا آپ گوگل پر 241543903 سرچ کرنے پر لوگوں کی فریزر میں سر رکھنے کی تصاویر کی وجہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
یقین کرنا مشکل ہے مگر 241543903 لکھ کر سرچ کر لیں آپ کو ایسی تصاویر نظر آئیں گی جن میں لوگ اپنے سر فریزر کے اندر رکھ رہے ہوں گے۔
ہوا کچھ یوں کہ اپریل 2009 میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہورٹز نے ایک تصویر کھینچی جس میں انہوں نے اپنا سر فریزر کے اندر ڈال رکھا تھا اور اسے ایک سوشل میڈیا سائٹ پر 241543903 کے عنوان کے ساتھ شیئر کر دیا۔
کچھ عرصے بعد انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 241543903 کے استعمال کا مقصد گوگل سرچ پر ایک تجربہ کرنا تھا۔ میری تصویر کے بعد میرے دوستوں اور گھر والوں نے بھی اسی طرح کی تصاویر 241543903 کے عنوان کے ساتھ پوسٹ کیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نمبر بنیادی طور پر ان کے فریج کا سیریل نمبر تھا۔ اس کے بعد سے ہزاروں افراد نے 241543903 کو استعمال کرکے اسی طرح کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں۔
بتدریج یہ انٹرنیٹ میم (meme) اتنی مقبول ہوگئی کہ گوگل پر 241543903 کو سرچ کرنے پر لوگوں کی فریزر میں سر چھپانے کی تصاویر نظر آتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















