Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر مسلسل سستا، موٹر سائیکل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

موٹر سائیکل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا اورسوزو کی کمپنی نے ڈالر کی قیمت گرنے کے باوجود موٹرسائیکلوں کی قیمتی میں کمی کا اعلان نہیں کیا۔

نہ صرف نئی بلکہ پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بھی کمی نہیں ہوئی۔ کراچی کے علاقے حیدری میں لگنے والے پرانی موٹرسائیکلوں کے بازار میں موجود موٹرسائیکل فروخت اور خریدار دونوں ہی مہنگائی کے طوفان میں گھرے ہوئے ہیں۔

عوام نے موٹرسائیکل کمپنیز سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈالرکی قیمت کم ہونے کی صورت میں موٹر سائیکل کے ریٹ بھی کم کریں کیونکہ ڈالر کی قیمت کیساتھ ان کمپنیز نے موٹرسائیکلوں کے ریٹ بڑھائے تھے۔

دوسری جانب موٹر سائیکل فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ خریدی مہنگی ہے تو سستی کیسے بیچیں؟

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں