Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 2 روپے 43 پیسے تک مہنگا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں  5 روپے 65 پیسے کی کمی کی تجویزکر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت فی بیرل 90 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

جبکہ 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کے وقت یہ قیمت 87.74 ڈالر پرتھی۔

پیٹرول کی ایکس ریفائری کی فی لیٹر قیمت میں 2.43 روپے کا اضافہ جبکہ ڈیزل فی لیٹر کی ایکس ریفائری لاگت میں 5.65 روپے کمی ہوئی ہے۔

اس تناظرمیں  پیٹرول 2 روپے 43 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 65 پیسے تک کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں