Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے جمہوریہ کوریا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد جمہوریا کوریا کے سفارت خانہ کی جانب سے کیا گیا جبکہ تقریب میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے 40 سالہ سفارتی تعلقات کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، غیر ملکی سفارت کاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے جمہوریہ کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور کوریا کے عوام مبارکباد دی۔

مرتضیٰ سولنگی نےکہا کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کوریا نے اپنی دور اندیش اور پرعزم قیادت کے بدولت اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں ترقی کے اہداف حاصل کئے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی کوریا کو اقتصادی و تکنیکی ترقی کی تلاش میں ایک قابل قدر اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں