Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہانہ 50 ہزار روپے تک کمانے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ اہم خبر آ گئی

ماہانہ 50 ہزار روپے تک کمانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے اپنے حالیہ جاری کردہ بیان میں ماہانہ 50 ہزار روپے تک کمانے والوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تردید کر دی ہے۔

  ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ماہانہ 50 ہزار روپے آمدن والوں سے ٹیکس استثنی واپس لینے سے متعلق کوئی پالیسی یا تجویز زیرغور نہیں اور عالمی بینک نے بھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ زراعت سے آمدن پر ٹیکس کا نفاذ صوبائی معاملہ ہے لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ صوبے زرعی آمدن پر جائز ٹیکس وصول نہیں کر پا رہے، فائلرز کی تعداد بڑھ کر انچاس لاکھ ہو چکی مگر یہ مقررہ ہدف سے کہیں کم ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ملک میں 65 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جن میں پچاس فیصد خواتین ہیں، 30 سے 40 فیصد آبادی کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بمشکل دس فیصد ہے۔

حکام کے مطابق مزید ڈیڑھ کروڑ تک افراد ٹیکس ادا کریں تو ہی ٹیکس گیپ ختم کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں