Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ملاقات ہوئی جس میں اے پی این ایس، سی پی این ای، اخباری صنعت کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ ذرائع ابلاغ کے جائز مطالبات حل کئے جائیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ میڈیا تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد، پرنسپل انفارمیشن آفیسر طارق محمود خان اور منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی بھی موجود تھے۔

نگران وزیراعظم سے سابق سینیٹر سلیم سیف الله کی ملاقات

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق سینیٹر اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے بانی ممبر سلیم سیف الله نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا جبکہ انہوں نے نگران وزیراعظم انوار الحق کو غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں