سیمنٹ اور سریے کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مہنگائی میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی بوری 1200روپے، سریا 270 روپے فی کلو، اینٹ فی ہزار 15000روپے، بجری 125 فی فٹ اور ریت کا ٹرالا 18000 روپے کا ہو چکا ہے۔
دوسری جانب اس قدر بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں اور اس طرح مزدور طبقے کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ مزدور نے اپنی دیہاڑی میں اضافہ کردیا ہے اسی طرح راج گیر، مستری بھی منہ مانگی اجرت طلب کررہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















