ایم کیو ایم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل عوامی رابطے بہتر کے لیے ایم کیو ایم متحرک ہوگئی ہے اور ایم کیو ایم نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایم کیو ایم برنس روڈ ٹاؤن کی جانب سے 4 نومبر کو محمد بن قاسم روڈ نزد فریسکو چوک پر کارنر میٹنگ کی جائے گی، کارنر میٹنگ سے کنوینر ایم کیو ایم ،سینئر ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی خطاب کریں گے۔
عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں یکم اکتوبر سے ٹاؤنز کی سطح پر جلسے بھی کیے جا رہے ہیں، ایم کیو ایم تین بڑے ٹاؤنز میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر چکی ہے، ایم کیو ایم نے شہر کے تمام ٹاؤنز میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، حالیہ دنوں متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان کے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت سے رابطے جاری ہیں، مختلف برادریوں اور جماعتوں کے رہنما و کارکنان جلد ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں گے۔
عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ
عام انتخابات سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جلد بیٹھک لگے گی، ایم کیو ایم کا وفد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں عام انتخابات کی تاریخ سمیت مختلف امور پر مشاورت ہوگی۔
اس کے علاوہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے قائد کے مابین عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحاد بنانے پر بھی مشاورت ہوگی۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے حالیہ دنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















