Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد آفریدی کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی اس ملاقات میں پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی شامل تھے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کے ہیرو اور سپر اسٹار ہیں۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو شاہد خان آفریدی کے ساتھ کام کر کے خوشی ہو گی۔

شاہد خان آفریدی نے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ذکاء اشرف کی کوششوں کی تعریف کی۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

شاہد آفرید نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں