Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف کار کمپنی کا گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

معروف کار کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کار کمپنی کیا نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

 کیا نے گزشتہ ماہ بھی ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی بڑی کمی کی تھی، اب جو گاڑیاں سستی ہوئی ہیں ان میں کیا کی سورینٹو اور کارنیوال شامل ہیں۔

 کیا کی کارنیوال کی پرانی قیمت ایک کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار روپے تھی جو کہ کمی کے بعد ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کر دی گئی ہے یعنی گاڑی تقریبا ساڑھے گیارہ لاکھ روپے سستی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کیا سورینٹو 2.4 لیٹر ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، کیا سورینٹو 3.5 لیٹر ایف ڈبلیو ڈی کی پرانی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے تھی جو کہ کمی کے بعد 94 لاکھ 99 ہزار روپے پر آ گئی ہے، گاڑی کی قیمت میں تقریبا 17 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں