Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چاول کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی

چاول کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں چاول کی فصل پک کر تیار ہو گئی ہے، 50 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر چاول کی فصل کاشت کی گئی تھی۔

دھان کی فصل مارکیٹ میں آتے ہی ریٹ 8 ہزار روپے من سے کم ہو کر 4500 روپے من تک پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے چار ماہ کی فصل چاول کاشت کی تھی۔ مہنگی کھاد پانی دیا اب کٹائی کا وقت آیا ہے تو ہمیں چار ہزار روپے من کم ریٹ مل رہا ہے۔

دوسری جانب چاولوں کی فصل کی کٹائی کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ چاول کے کھیتوں میں آتے ہیں دھان کی کٹائی کرتے ہیں اور ہمیں معاوضہ مل جاتا ہے۔

چاول کی فصل کو کاٹنے کے بعد روایتی طریقے سے چاول کے دانے نکالتے ہیں لیکن اس بار ریٹ کم ہونے سے کاشتکار بھی پریشان ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں