Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ

سابق وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کیمونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

احسن اقبال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو فورم میں شرکت کے لئے تین روزہ دورہ پر چین کیلئے روانہ ہوئے۔

اس موقع پر احسن اقبال فورم کے افتتاحی اجلاس میں سی پیک کے موضوع پہ خطاب کریں گے، یہ فورم بی آر آئی کی دس سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کچھ دن قبل لاہور میں احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی شبہ نہیں نوازشریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، نوازشریف کی واپسی کا راستہ کھل رہا ہے، یقین ہے نواز شریف کو انصاف ملےگا، مقدمات ختم ہوں گے۔  نوازشریف کےساتھ جو ناانصافی ہوئی اس کا ازالہ ہونا چاہیے

احسن اقبال نے کہا کہ 2017 میں ن لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی گئی تھی، پیپلزپارٹی کوخوش ہوناچاہیےتمام جماعتوں کولیول پلیئنگ فیلڈمل رہی ہے۔ ان کے پاس زرداری اور بلاول کی صورت میں لیول پلیئنگ فیلڈموجودہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک میں مضبوط جمہوریت اور معیشت دیکھنا چاہتےہیں، ایک سیاسی جماعت نے اداروں کے خلاف مہم چلائی، سیاسی جماعت سے پوچھاجائےاسمبلی میں بیٹھنے کے بجائےاستعفے کیوں دیے، پنجاب اور کے پی حکومت کس کے کہنے پر برطرف کی ؟

انھوں نے کہا کہ نوازشریف جلد سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، ن لیگ اپنے مسائل خودحل کررہی ہے، کسی کی طرف نہیں دیکھ رہی، اصلاحات کےلیے پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، کل سے قومی اور صوبائی امیدواروں سے درخواستیں لی جائیں گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف جلد چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوں گے، عرفان صدیقی کی سربراہی میں منشور کمیٹی قائم کردی، نوازشریف کو 2017میں سازش کے تحت نکالاگیا۔

انھوں نے مذید کہا کہ عوام نوازشریف کو امید کی نظرسے دیکھ رہے ہیں، نوازشریف کو لوگوں کے دلوں سے الگ نہیں کرسکتے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں