تیل کی قیمت سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ڈھائی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ78.79 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ برینٹ کروڈ 83ڈالر پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.05، یا 2.5% ڈالر کی کمی سے 78.77 ڈالر فی بیرل پر ہے، دونوں آئل اگست کے آخر سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سال2024کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کو اس سال کے آخر میں اپنی پیداوار میں کٹوتیوں کو واپس لینا شاید مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آخر کار سعودی عرب کی تیل کی پیداوار میں کسی بھی توسیع سے اگلے سال کی پہلی ششماہی میں ضرورت سے زیادہ سپلائی پیدا ہونے کا خطرہ ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذرائع نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















