Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پیزا کمپنی نے “سانپ پیزا” متعارف کرادیا

معروف امریکی پیزا کمپنی نے “سانپ پیزا” متعارف کرادیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشہور پیزا کمپنی نے ہانگ کانگ کے ایک قدیم ریسٹورینٹ کے ساتھ مل کر روایتی ڈش کو ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

اس نئے فلیور کے پیزا میں سانپ کے گوشت کے ساتھ کالی مشروم اور سور کے گوشت کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں مخصوص قسم کے ساسز کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔

پیزا کمپنی نے ہانگ کانگ کے ایک قدیم ریسٹورینٹ کے ساتھ مل کر روایتی ڈش کو ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانپ کے گوشت کو ہانگ کانگ میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور خاص طور پر سرد موسم میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ہانگ کانگ کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سانپ کے گوشت میں بہت سی خصوصیات چھپی ہوتی ہیں جو ہماری جلد کو بہتر کرنے اور سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ہانگ کانگ کے علاوہ ویتنام اور تھائی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی سانپ کے گوشت کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں