Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17 روپے تھی۔ 2.5 کلو گرام ڈالڈا گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔

ستمبر میں 2.5 کلو گرام ڈالڈا گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی، ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصد کم ہے، ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں