نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ایکویٹی اور وینجر کیپٹل فنڈز کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاری میں بہتری آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ڈیویلپمنٹ فنانشل انسٹیٹوشنز کے بارے میں اجلاس ہوا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیئرمین ایس ای سی پی اور ڈی ایف آئیز کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پرائیویٹ ایکویٹی اور وینجر کیپٹل فنڈز کے قیام کی پیش رفت پر غور کیا گیا، ڈی ایف آئیز نے پرائیویٹ ایکویٹی اور وینجر کیپٹل فنڈز کے قیام میں مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کو ڈی ایف آئیز کے کردار میں تبدیلی کیلئے مدد فراہم کرنے کیلئے کہا۔
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پرائیویٹ ایکویٹی اور وینجر کیپٹل فنڈز کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاری میں بہتری آئے گی، فنڈز کے قیام سے ایس ایم ای سیکٹر اور سٹارٹ اپس کو کاروبار بڑھانے میں مدد ملے گی، ڈی ایف آئیز کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈی ایف آئیز کا کام کمرشل بینکوں سے مختلف ہے اور یہ نظر بھی آنا چاہیے۔
یاد رہے کہ ڈی ایف آئیز نے 30 ستمبر کو ہونے والی ملاقات میں فنڈز کے قیام کی حامی بھری تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















