Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح میں مزید 0.73 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.86 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہی، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

   اس کے علاوہ آلو 4 روپے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو تھیلا 54 روپے مہنگا ہوا، لہسن کی فی کلو قیمت میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں