Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ کو بچانے کیلئے مسلمان حکمران عملی اقدامات کریں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ کو بچانے کیلئے مسلمان حکمران عملی اقدامات کریں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استنبول میں فلسطین یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 نومبر کو ریاض میں ہونے والی اوآئی سی سربراہی کانفرنس تجاویز پر عملی اقدامات کرے، حماس قیادت کو او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے۔

 سراج الحق نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے پاس اقتدار امت کی امانت ہے، غزہ کو بچانے کے لیے مسلمان حکمران عملی اقدامات کریں، اسلامی ممالک اسرائیل کا سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کریں۔

اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری تھم نہ سکی، شہادتیں 11 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری  سے ہونے والی شہادتیں 11 ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق  حماس اور اسرائیلی جنگ  34 ویں روز میں داخل ہوگئی جس دوران  اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری سے چار ہزار سے زائد بچوں سمیت  10500 سے زائد  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

رات بھر اسرائیلی فورسز نے غزہ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جس میں مزید  300 فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس میں حملے سے 4 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔

جبالیہ کیمپ کے قریب اسرائیلی فضائی حملے سے 19 افراد شہید ہوئے ۔

غزہ میں بچوں کے ایک گروپ نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے امن اور اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

بچوں نے کہا کہ ہم جینا چاہتے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، ہم خوراک، دوا اور تعلیم چاہتے ہیں، بم نہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں