Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پنجاب حکومت نے سرکاری گندم سے تیار کئے جانے والے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 1374 روپے ایکس مل قیمت مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 1399 روپے کا ملے گا جبکہ ایک کلو آٹا 139.90 روپے میں ملے گا۔

رواں سال کے لئے پنجاب حکومت نے ایک من گندم کی قیمت 4700 روپے مقرر کی ہے۔

قیمتوں کے جائزے سے واضح ہوتا ہے کہ رواں سال کے لئے پنجاب کے عوام کے لئے آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں