Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی اولین ترجیح رہی ہے، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی اولین ترجیح رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کے دل کے قریب رہی ہے،16ماہ حکومت کے دوران سب سے زیادہ بلوچستان کے دورے کئے۔

انہوں نے کہا کہ مختصر ترین حکومت میں بھی بلوچستان کی ترقی کے منصوبوں پر کام کیا،16ماہ کے دوران شدید معاشی مشکلات اور تباہ کن سیلاب کا مقابلہ کیا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر کی ترقی اولین ترجیح رہی ہے،گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کا کام4 سال نہ ہوا،4سال تاخیر سےگوادر بندرگاہ کی گہرائی میں ڈیڑھ میٹر کی کمی آگئی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ میں ریت صاف نہ ہونے سے بڑے تجارتی جہاز نہیں آسکتے تھے، گوادر بندرگاہ کی صفائی،گہرائی کا کنٹریکٹ فروری2024میں مکمل ہوگا جبکہ گوادر ہوائی اڈے پر کام تیز کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں