Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ حج پالیسی میں ترامیم کی منظوری  

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔

جاری کردی اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سعودیہ اور قطرسے سرمایہ کاری معاہدوں پر مذاکرات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی، نئی حج پالیسی کےتحت10 سال سے کم عمر بچے بھی حج ادا کر سکیں گے۔

وفاقی کابینہ نے ہارڈ شپ حج کوٹہ میں کمی کی منظوری دے دی، سرکاری و نجی اسکیمز کا غیر استعمال شدہ کوٹہ سعودیہ کو واپس کیا جائے گا، مقامی معاونین کے کوٹہ کا 50 فیصد وہاں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کو ملے گا، ان طلبا کی تعیناتی ویلفیئرا سٹاف کے طور پر کی جائے گی۔

اجلاس میں بینکوں کے وِنڈ فال منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی، ٹیکس 2021،2022 میں زر مبادلہ کے لین دین سے حاصل منافع پر عائد کیا گیا، کانگو، ملاوی، زیمبیا، زمبابوے اورکرغز بزنس ویزا فہرست میں شامل کیے گئے، درآمد اوربرآمدات پالیسی آرڈرز 2022 کی شرائط میں نرمی کے لیے کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی میں وزیر قانون اور وزیر منصوبہ بندی بھی شامل ہوں گے۔

وفاقی کابینہ نے اجلاس میں وزارت داخلہ کی سفارش پر 18 افراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور 9 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ 2023-24 کی منظوری دی گئی، رواں سال کے لیے بجٹ 26 کروڑ 75 لاکھ روپے رکھا گیا اور بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کے لیے ہانگ کانگ کنونشن پر دستخط کی منظوری دی گئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں