Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیع اللہ عرف شینے بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر سلمان، دہشت گرد عمران عرف محمد اور دہشت گرد کمانڈر حضرت عمر عرف خالد بھی مارے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے انتہائی مطلوب تھے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ فورسز ملک میں امن کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، تاہم آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشت گرد مارے گئے اور دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد پولیس پر حالیہ حملوں سمیت ٹانک اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں