کپاس کی کاشت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے ایک سال میں تین کپاس کی فصلیں تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد منصور کا کہنا ہے کہ کراچی میں کپاس کیلئے موسم سازگار ہے، اگر وفاقی اور صوبائی سرپرستی ملے تو کپاس کی کاشت کا حجم بڑھاکر ملکی معیشت کیلئے فائدہ مند بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ تجربے کے تحت کاشت کی گئی کپاس موسمی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے، کپاس کی کامیاب تجرباتی فصل تیسری بار کاشت کی گئی ہے اگر حکومت سرپرستی کرے تو اس سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا دے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















