Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم  کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم میں فاطمہ ثناء، عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی واپسی ہوئی ہے۔

اس سےقبل فاسٹ بولر فاطمہ ثناء انجری کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھیں۔

پاکستان  ویمنز ٹیم  3 سے 9 دسمبر تک ڈونیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں تین ٹی ٹوئنٹی  میچز کھیلے گی۔ بعد ازاں کوئنز  ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں 12 سے 18 دسمبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ندا ڈار ( کپتان )، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، منیبہ علی ( وکٹ کیپر)، نجیہا علوی ( وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، ام ہانی اور وحیدہ اختر

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں