Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا ہے۔

کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 287.03 روپے سے کم ہوکر 286.50 روپے پر بند ہوا۔

 ہفتے کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 288.14 روپے کی سطح تک ٹریڈ ہوا۔

 ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے سے بڑھ کر 288.25 روپے پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں یورو 4 روپے مہنگا ہوکر 311 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 1 روپے بڑھ کر 357 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں امارتی درہم 1.50 روپے سستا ہوکر 79 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 76.50 روپے کا ہوگیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں