گاڑیوں اور موٹرسائیکل مالکان کیلئےآخر کار اچھی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سہولت متعارف کروائی جا رہی ہے جس سے گاڑی اور موٹر سائیکل ٹرانفسر کرنے کیلئے دفتر آنے کی ضروت نہیں رہے گی، جلد ہی پنجاب کے رہائشی اپنے گھر کے دروازے پر ہی یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔
ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے مطابق جو بھی شہری یہ سہولت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے ہیلپ لائن نمبر 080008786 پر اپنی اپائنمنٹ بک کروانی ہو گی۔
اپائٹمنٹ لینے کے بعد ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ مقررہ وقت پر آپ کے گھر آ جائے گا، فیس کی ادائیگی وہیں پر آن لائن بھی کی جا سکے گی، کسٹمر کو فیس کی رسید اسی وقت مہیا کی جائے گی۔
کسٹمر کو رجسٹریشن نمبر اسی وقت فراہم کر دیا جائے گا تاہم دستاویزات بعد میں بذریعہ ڈاک گھر پہنچا دیئے جائیں گے، اس اقدام سے شہریوں کی مشکلات میں آسانی ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















