Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ توانائی کمیٹی نے ہول سیل مارکیٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے، حکومت نے فیصلہ کیپسٹی پیمنٹ سے چھٹکارے کیلئے اٹھایا ہے۔

اب تقسیم کار کمپنیاں حکومت کے بجائے براہ راست آئی پی پیز سے بجلی خرید سکیں گی، وزارت توانائی کے حکام کے مطابق ہول سیل مارکیٹ کیلئے تیار سافٹ وئیرز کا تجربہ کامیاب ہو چکا ہے۔

پہلے مرحلے میں بلک اور ایک میگاواٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ہول سیل مارکیٹ پر منتقل ہوں گے جو مجموعی صارفین کا 16 فیصد ہیں۔

دوسرے مرحلے میں باری آئے گی صنعتی شعبے کی، جبکہ گھریلو صارفین سب سے آخر میں آئی پی پیز کے طویل المدتی معاہدے ختم ہونے کے بعد ہول سیل مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کیپسٹی پیمنٹس کا مسئلہ آئی پی پیز سے طویل المدتی معاہدوں کے باعث پیدا ہوتا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں کئی براہ راست خریدار آ جائیں گے۔ مقابلے کے رجحان سے صارفین کو سستی بجلی ملے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں