Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں کھاد کی مصنوعی قلت میں سرکاری مافیہ ملوث ہے، محمود مولوی

صدر استحکام پاکستان پارٹی سندھ محمود مولوی نے کہا ہے کہ سندھ میں کھاد کی مصنوعی قلت میں سرکاری مافیہ ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمود مولوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کھاد کی مصنوعی قلت افسوسناک اور قابل مذمت ہے، زرعی ملک میں زراعت کو سرکاری پشت پناہی میں تباہ کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ بیوروکریسی سے نکل کر عوامی مسائل پر توجہ دیں، لوگ سراپا احتجاج ہیں افسران احتجاج والوں کو دھمکا رہے ہیں، کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے ڈیلرز افسران کو منافع پہچایا جا رہا ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور محکمہ زراعت سندھ اہم معاملے پر اپنا کردار ادا کریں، سندھ میں کھاد کی مصنوعی قلت میں سرکاری مافیہ ملوث ہے، کھاد کی مصنوعی قلت افسوسناک اور قابل مذمت ہے، زرعی ملک میں زراعت کو سرکاری پشت پناہی میں تباہ کیا جا رہا ہے، آبادگار پریشان ہیں سرکاری افسران ڈیلنگ اور بارگین میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں