Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا میں سب سے لمبے بالوں والی خاتون نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ سمیتا شریواستو نے 14 سال کی عمر سے بال نہیں کٹوائے اور اب ان کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ اور 9 انچ ہے۔

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی فرد کا ریکارڈ نام کرنے والی سمیتا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1980 کی دہائی کی ہندی فلموں کی اداکاراؤں کے لمبے بالوں کے اسٹائل سے متاثر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ثقافت میں دیویوں کے روایتی طور پر بہت لمبے بال ہوتے تھے۔ بھارتی معاشرے میں بالوں کا کاٹا جانا بد شگون سمجھا جاتا ہے، اس لیے خواتین بالوں کو بڑھاتی ہیں۔

سمیتا نے بتایا کہ مستقبل قریب میں ان کا اپنے بال کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں