Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری کمی

معروف کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری کمی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیوگیوٹ پاکستان کی جانب سے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پیوگیوٹ 2008 کی قیمت میں سال کے آخر میں کمی  کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ایک لاکھ روپے کا ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیو گیوٹ 2008 کی قیمت 70 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جس میں ایک لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے 69 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے تاہم قسطوں پر گاڑی لینے والے صارفین اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے، یہ سہولت صرف کیش پیمنٹ پر ہی حاصل ہو گی۔

پیوگیوٹ 2008 الور کی قیمت 78 لاکھ روپے ہے جسے ایک لاکھ کم کرتے ہوئے 77 لاکھ کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمت ہے اس میں فریٹ اور انشورنس کے پیسے شامل نہیں ہیں، وہ معمول کے مطابق الگ سے چارج کیے جائیں گے۔