Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاداب خان کے ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

کراچی: انجری کے شکار شاداب خان کی ایم آر آئی رپورٹس کلیئر آگئی ہیں۔

شاداب خان کے ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آگئیں ہیں جس کے مطابق شاداب کا ٹیسٹ کلیئر ہے اور ان کے پاؤں میں کوئی فریکچر نہیں۔

اس حوالے سے شاداب خان کا کہنا ہے کہ پاؤں میں درد ہے اگلے میچ میں کھیلنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا جب کہ رپورٹس کلیئر آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ میچز کھیلنے پر زور دے رہی ہے۔

راولپنڈی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم کو آپ کی ضرورت ہے جب کہ شاداب خان کہتے ہیں مجھے کنکشن ہے اتنے میچز کیوں کھلارہے ہیں؟

قومی آل راؤنڈر نے پی سی بی حکام اور ٹیم منجمنٹ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کنکشن ہے اور لگاتار ڈومسٹک ٹی ٹوئنٹی کے میچز کھلائے جارہے ہیں جب کہ لگاتار میجز کھیلنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ شاداب خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں راولپنڈی ٹیم کے کپتان ہیں جب کہ ان کا پاؤں سیالکوٹ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران گیند پر آنے کے باعث مڑگیا تھا۔

دونوں ٹیمیں کراچی کے یو بی ایل کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں تاہم اسٹریچر نہ ہونے کے باعث شاداب خان کو کندھے پر اٹھاکر میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں