Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی مزید مہنگی؛ نیپرا نے فیصلہ جاری کر دیا

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوگی۔

نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا تھا۔