Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 کراچی کے امن کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے ،خرم دستگیر

ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ٹکٹ دینےکا اختیار نوازشریف کے پاس ہے، ٹکٹ کے معاملات پر تناؤ ہوگا اور تنقید بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری لوگ تنقید برداشت کرتے ہیں، پاکستان میں جمہوری عمل دوبارہ شروع ہوا ہے، دانیال عزیز کی تنقید کا معاملہ آئندہ دنوں میں حل ہوجائے گا۔

خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ سندھ پیپلزپارٹی کی15سال کی حکومت میں ترقی نہیں کر پایا، سندھ کے عوام کامطالبہ ہے کہ پنجاب جیسی ترقی سندھ میں بھی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی عدم توجہ کا شکار ہے، کراچی میں پانی ،ٹرانسپورٹ کا نظام21ویں صدی کے مطابق ہونا چاہئے، تمام جماعتوں نے2018کے الیکشن سے سبق سیکھا ہے

ن لیگ کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی لاڈلہ نہیں ہے سب کو ایک دوسرے سے جمہوری مقابلہ کرنا ہے اور اگر ہمیں مہنگائی لیگ کہہ رہے ہیں تو ہم بھی پاکستان سیرپارٹی کہہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی کارکردگی کے ہم سب برابرکے ذمہ دار ہیں، کراچی کے امن کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے انہوں نے سندھ حکومت کے تعاون سےکراچی کو ٹارگٹ کلنگ سے پاک کردیا ہے۔

خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کا نظریہ ووٹ کو عزت دو اپنی جگہ پرقائم ہے، پیپلزپارٹی احتساب کے طریقہ کار پر کھل کر بات نہیں کرتی، شہبازشریف متبادل کے طور پر وزیراعظم کے اچھے امیدوار ہیں۔

ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے مزید کہا کہ مہنگائی اور روپےکی قدر کو گرنے سے روکنا ہے،15جماعتوں کی حکومت قومی حکومت تھی، نگراں حکومت نئےآئی ایم ایف معاہدےکا آغاز کرسکتی ہے، معاہدے پر دستخط منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے۔

متعلقہ خبریں