Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے سولر سسٹم کے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی آؤٹ سورس پالیسی ختم کر دی ہے، سولر کنکشن لینے والے صارفین کو چھتیس ہزار کی بجائے تینتیس ہزار چھ سو روپے کا ڈیمانڈ نوٹس دیکر میٹرز کا اجراء ہو گا۔

کمپنی نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی خریداری کے این او سی جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی کے دوران صارفین کو لیسکو سستے داموں بائی ڈائریکشنل میٹرز فروخت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت تینتیس ہزار چھ سو روپے مقرر کر دی ہے جبکہ مارکیٹ میں بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت چھتیس سے چالیس ہزار روپے تک مقرر کی گئی تھی۔

کمپنی کی جانب سے میٹرز کی فراہمی پر صارفین کو پانچ سے چھ ہزار روپے کی بچت ہو گی۔ کمپنی نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کا اسٹاک ملنے پر آؤٹ سورسنگ ختم کی ہے۔