Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف برینڈ کے موٹر سائیکل کی قیمت میں بڑا اضافہ

یاماہا کمپنی کی طرف سے اپنی موٹرسائیکل ’وائی بی آر جی‘ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاماہا کمپنی کی موٹرسائیکل وائی بی آر 125 جی (سرخ اور سیاہ) کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار روپے تھی جو 18 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

  اسی طرح وائی بی آر 125جی (میٹ ڈارک گرے اور میٹ اورنج) کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار روپے تھی جو اب 4 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال کے دوران یاماہا موٹرسائیکلز کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔