Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اعظم خان نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا ہے۔

کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد کی ٹیموں کے درمیان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا گیا جس میں کراچی وائٹس نے کامیابی اپنے نام کی۔

کراچی وائٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایبٹ آباد کو 9 رنز سے شکست دی جب کہ فائنل میں اعظم خان کا کیچ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

کراچی وائٹس کے وکٹ کیپر اعظم خان نے بھاگتے ہوئے شاندار کیچ لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اعظم خان کو بھاری جسامت کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم انہوں نے یہ کیچ پکڑ کر ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔

اعظم خان کے کیچ پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوئی اور ساتھی کھلاڑیوں سمیت شائقین نے انہیں خوب سراہا۔

خیال رہے کہ اس میچ میں ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں ایبٹ آباد کی ٹیم ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی۔

متعلقہ خبریں