پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کے ہدف میں 49 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے، اس اضافے کے لیے نیا آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے کا اضافہ کرتے ہوئے یہ ٹارگٹ 918 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی ٹارگٹ 869 ارب روپے ہے۔
یاد رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے جو قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔ لیوی میں اس سے زائد اضافے کیلئے حکومت کو قانون تبدیل کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں 49 ارب روپے کے اضافے کیلئے آرڈیننس لائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب حکومت نے گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے شرح سود میں کمی کے راستے بند کر دیئے۔ اسٹیٹ بینک نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ بائیس فیصد پر مستحکم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔



















