Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

نگراں وزیرتوانائی محمد علی پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس میں وزیرتوانائی نے پیٹرول سیکٹر پر عائد ٹیکسز زیادہ قرار دیتے ہوئے نظرثانی پر زور دیا۔

  محمد علی نے کہا کہ ایف بی آر انکم ٹیکس خود وصول کرے، بلز میں نہ ڈالے، ملک میں کراس سبسڈی کو ختم کرنا ہوگا، پاور سیکٹر میں فکسڈ چارجز ہونے چاہئیں، اس طرح سردیوں اور گرمیوں کے ریونیو میں فرق نہیں پڑے گا۔

نگراں وزیرتوانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی کی چوری کو قابل گرفت جرم بنا رہے ہیں، آرڈیننس پر دستخط ہو چکے ہیں، جلد ہی لاگو ہوجائے گا، ڈسکوز سے حکومت کی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا، بجلی کے ٹیرف اسٹرکچر اور کیپسٹی پیمنٹ کا حل نکالنا ہوگا۔