Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

نگران حکومت نے پیاز کی برآمدات کو محدود اور سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

پیاز برآمد کرنے کی اجازت صرف ایڈوانس ادائیگی کی شرط پر ہوگی اور پیاز کی برآمد کے لیے کم از کم ایکسپورٹ پرائس مقرر کی گئی ہے جو 750 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگی۔

اس قیمت سے کم پر پیاز برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پیاز کی برآمدات پر نئی شرائط 29 فروری 2024 تک لاگو رہیں گی۔

نگران حکومت کے اقدامات سے پیاز کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، کسانوں کو فائدہ ہوگا اور زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت نے بھی پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے رواں سال اکتوبر میں پہلے پیاز کی برآمدات کے لیے کم ازکم پرائس مقرر کی تھی اور اس کے بعد گزشتہ ہفتے پیاز کی برآمد پر 31 مارچ 2024 تک پابندی عائد کردی تھی۔