Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت نے ملازمین کے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی

الیکشن کمیشن کی ہدايت پر سندھ حکومت نے ملازمین کے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں ملازمین کے تبادلوں اور چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ سندھ حکومت نے چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے،سندھ حکومت نے تمام محکموں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

 ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدايات کے تحت صوبے بھر میں تمام صوبائی ادارے خودمختار، نیم خودمختار یا اتھارٹی کو کسی بھی افسر یا ملازمین کا تبادلہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت تبادلوں کے پروسیس کو الیکشن کمیشن کو غور کے لیے بھیجی جائے گی، تمام اداروں کے‏ کسی بھی سرکاری افسر یا ملازمین کو انتخابی عمل کے اختتام تک چھٹی نہیں دی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران ، ملازمین، اساتذہ اپنی پوسٹنگ کے اسٹیشن نہیں چھوڑیں گے اور پولنگ اہلکاروں کے لیے منصوبہ بند تربیت میں شرکت کے لیے اپنے متعلقہ کام کی جگہ پر موجود رہیں گے۔

سندھ حکومت کی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم سے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے ملاقات کی جس میں آئندہ عام انتخابات میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سندھ حکومت نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دوران ملاقات ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کے ُپرامن انعقاد کیلئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں، انتخابات کیلئے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان بھی تیار کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں