Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوگی

یہ نظام قدرت ہے کہ موسم گرما میں دن بڑے اور راتیں چھوٹی جبکہ  موسم سرما میں دن  مختصر اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں ۔

دنیا کے چند ایک ممالک کے علاوہ نومبر سے فروری موسم سرما کے مہینے ہوتے ہیں اور اس دوران دن مختصر اور راتیں کافی لمبی ہوتی ہیں۔

لیکن ہرسال 21 دسمبر کا دن سال کا سب سے مختصر اور 22 دسمبر کی شب (یعنی 21 تاریخ کو آنے والی رات) سال  کی سب سے لمبی رات ہوتی ہے۔

لہٰذا  آج رواں سال کی سب سے طویل ترین رات اور دن سب سے چھوٹا ہوگا۔

آج کراچی میں طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا جبکہ غروب آفتاب شام 5 بج کر 48منٹ پر ہوگا یعنی دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے  کچھ زائد پرمبنی ہوگا جبکہ رات تقریباً 14 گھنٹے  طویل ہوگی۔

متعلقہ خبریں