مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 18روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 463 روپے ہو گئی ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت 12روپے اضافے سے 319 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 359 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔
اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر دکانداروں کی جانب سے فی انڈا 35 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ درجن انڈوں کی خریداری پر بھی 20 سے 30 روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔



















