Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برازیل کی خاتونِ اول ایلون مسک پر برس پڑیں

برازیل کی خاتونِ اول روزانجیلا دا سلوا اپنا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ایکس کے مالک ایلون مسک پر برس پڑیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 دسمبر کو روز انجیلا دا سلوا کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے فحش تصاویر اور برازیلین صدر کے خلاف بیان پوسٹ کئے گئے تھے۔

اب حال ہی میں روزانجیلا دا سلوا نے اپنا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی ذمے داری نہ لینے پر کمپنی کے مالک ایلون مسک پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

Janja' wants to give new meaning to her role - GulfToday

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک اس سنگین واقعے پر توجہ نہیں دے رہے جس سے ان کے پلیٹ فارم پر نہ صرف میں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں خواتین پریشانی کا شکار ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائی ہوں کے ایکس کے خلاف مقدمہ برازیل میں دائر کروں یا امریکا میں، تاہم میں مقدمہ دائر ضرور کروں گی۔

خاتون اول کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ ایکس پر کوئی الزام نہیں ہے، یہ واضح نہیں کہ کیسے کوئی یہ اندازہ لگا رہا ہے کہ ان کے ای میل کا پاس ورڈ ہماری ذمے داری ہے۔