اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار نوٹ کی پہچان کرنے کا صحیح طریقہ بتادیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں 5 ہزار روپے کے نوٹ میں موجود نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہری اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی نے 5ہزار روپے کے جعلی نوٹ پیش کیے، چیئرمین کمیٹی نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی نوٹ مجھے مل سکتا ہے تو عام آدمی کا کیا بنے گا؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آپ بتا سکتے ہیں یہ اصل ہیں یا نقل؟ جعلی کرنسی کا استعمال بڑھ رہا ہے اور بینکوں کے ذریعے جعلی نوٹ پھیل رہے ہیں، جعلی نوٹ بینکوں کے سسٹم میں موجود ہیں۔
اس متعلق ایک پالیسی بنائیں،سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عام آدمی اس صورتحال میں کس کے پاس جائے؟ میرے پاس 1ہزار روپے کے بیسیوں جعلی نوٹ ہیں، کمیٹی ارکان نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر کے بریفنگ لی جائے۔
قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دینے کی یقین دہانی کروائی۔



















