Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کمی ہوئی ہے، گوشت 463 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

 زندہ مرغی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 307 روپے کلو ہے جبکہ پرچون میں زندہ مرغی 319 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈے 362 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تھوک میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 312 روپے تھی اور پرچون میں فی کلو 324 روپے تھی۔