Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

 تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں، لاہور کے حلقہ  این اے 119 اور این اے 120 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے ہیں۔

مریم نواز کے پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

لاہور کے حلقہ پی پی 159، پی پی160 اور  پی پی165 سے مریم نوازکےکاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سرگودھا سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے حلقہ پی پی 80 سے الیکشن لڑی گی، مریم نواز شریف کے پی پی 80 سرگودھا سے کل کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف بھی ساہیوال سے ایم این اے کی سیٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں