چین کی ایک معروف کمپنی نے ورزش کرنے والے اپنے ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں موجود ایک کپمنی جس کا نام ڈونگپو پیپر ہے، نے حال ہی میں اپنے ملازمین میں ورزش کی عادت کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے۔
کمپنی کی اس نئی دلچسپ پالیسی کے تحت ملازمین کو ورزش کرنے پر ماہانہ تنخواہ کے ساتھ بونس بھی دیا جائے گا۔
کمپنی کی نئی پالیسی کے تحت 50 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ مکمل بونس کے اہل ہوں گے جبکہ 40 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 60 فیصد اور 30 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 30 فیصد بونس ملے گا۔




















