پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ احمر میں جہازوں کی واپسی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
گراوٹ کی وجہ سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔
برینٹ کروڈ فیوچر 1.42 ڈالر (1.8 فیصد) کمی کے ساتھ 79.65 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔
جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 1.46 ڈالر (1.9 فیصد) گر کر 74.11 ڈالر پر آگیا۔
ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے تک کمی ہوسکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 1 روپے لیٹر اضافہ ممکن ہے۔



















