Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’جہاں سیاسی استحکام نہ ہو وہاں معاشی استحکام نہیں ہوتا‘‘

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جہاں سیاسی استحکام نہ ہو وہاں معاشی استحکام نہیں ہوتا۔

صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چند ہزارووٹوں سے ہرایا گیا، 2018 میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ڈبے بدلے گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ فراڈ اورجعلی طریقے سے مجھے ہرایا گیا، کراچی میں پرچی سسٹم چلتا تھا، نوازشریف کے دور میں کراچی میں امن کا قیام ہوا۔

شہبازشریف نے کہا کہ آپ نے مجھے عزت دی، الیکشن میں بھرپورمہم چلائی۔ جہاں سیاسی استحکام ہو وہاں معاشی استحکام نہیں ہوتا۔ مہنگائی میں کمی کی بہت کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات

اس سے قبل انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا اقتدار نہ چھینا ہوتا تو حیدرآباد کراچی موٹروے بن چکاہوتا۔

متعلقہ خبریں